دہلی حکومت نے اس سال بھی چھٹھ کے تہوار پر چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ 20 نومبر کو چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کیجریوال حکومت نے چھٹھ ورتیوں کو مبارکباد دی ہے۔
دہلی حکومت نے کورونا کی وجہ سے عوامی سطح پر اس تہوار کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ہے، وہیں بی جے پی رہنماؤں نے اسے سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے دہلی میں مقیم 'پوروانچل' کے لوگ حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ چھٹہ بنیادی طور پر بہار اور مشرقی اتر پردیش (پورانچلی) کے لوگ مناتے ہیں۔
چھٹھ تہوار بہار کا سب سے بڑا تہوار ہے، جسے ہندو مذہب کے لوگ بڑی عقیدت سے مناتے ہیں۔
واضح رہے کہ 'چار روزہ چھٹہ کا تہوار بدھ سے شروع ہوگا۔ اس کے آخری دو دنوں میں عقیدت مند پوجا کریں گے اور صبح و شام دریا یا ندی میں ڈوبکی لگا کر سورج کی پوجا کریں گے۔ 20 نومبر کو عقیدت مند شام کو سورج کے غروب ہونے کی پوجا کریں گے اور 21 نومبر کو طلوع آفتاب کے موقع پر میلہ کے ساتھ یہ تہوار اختتام پذیر ہو جائےگا۔'