ETV Bharat / state

تاریخی دہلی گولف کورس کو ملی نئی شکل - undefined

دہلی کے تاریخی گولف کورس کو عالمی معیار کی نئی فرنشننگ مل گئی ہے اور نو مہینے کے لمبے وقفہ کے بعد اس عالمی معیارکی چمپئن شپ گولف کورس کو اس کے ارکان کے ٹورنامنٹ کے ساتھ 15 نومبر کو کھول دیا جائے گا۔

تاریخی دہلی گولف کورس کو ملی نئی شکل
author img

By

Published : Nov 11, 2019, 11:08 PM IST

ہندستان کے اہم گولف كورسز میں سے ایک دہلی گولف کورس کو دنیا کے مشہور گیری پلیئر نے نئے سرے سے ڈیزائن کیا ہے اور اسے نئی شکل دینے کے لئے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔گیری پلیئر نے دنیا بھر میں 300 سے زیادہ گولف کورس کو ڈیزائن کیا ہے۔

1930 کی دہائی میں یہ میونسپل گولف کورس تھا جو اب ہندستان کے سرکردہ گولفرز کے لئے اہم مقام بن چکا ہے۔دہلی گولف کلب کے صدر میجر آر ایس بیدی اور دہلی گولف کلب کے کیپٹن روہت سبھروال نے پیر کو دہلی گولف کلب میں میڈیا کو نئی تبدیلیوں کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ نئے کورس کو ارکان کے ٹورنامنٹ دی اناگرل کے ساتھ کھول دیا جائے گا جس کا انعقاد 15 تا 17 نومبر ہوگا اور اس میں 550 گولفر حصہ لیں گے۔

ملک کو پی جی سیٹھی، اشوک ملک، وكرم جيت سنگھ، علی شیر، روہتاس سنگھ، گورو گھئی، نونتا لال قریشی، اشوک کمار، شیو کپور اور شبھم جگلان جیسے چمپئن گولفر دینے والے دہلی گولف کورس کو نئی شکل دینے کے لیے اسے نو ماہ تک بند رکھا گیا تھا اور اس دوران اس کا احیا نو کیا گیا۔ گزشتہ سال پیناسونک اوپن کے دوران اس کورس کو لے کر کئی شکایات آئی تھیں اور اس سال پیناسونک اوپن کو دہلی سے ہٹا کر گروگرام میں منعقد کرایا جا رہا ہے۔

ان شکایات کے بعد ہی دہلی گولف کورس کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔میجر آر ایس بیدی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ دہلی گولف کلب ہندستان میں ہی نہیں بلکہ ایشیا میں ٹاپ مقابلوں کے کورس کے طور پر اپنا مقام برقرار ركھےكورس پر زیادہ مصروفیت اور عالمی گولف کے بدلتےا طوار کے سبب ہمیں اس تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی اور ہم نے اس کے لئے دنیا کے بہترین شخص گیری پلیئر کی خدمات حاصل کیں ۔ اس کا نتیجہ شاندار ہے اور نئی شکل کے ساتھ اس کورس سے ہندستانی گولفرز کو اولمپک کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

روہت سبھروال نے کہاکہ دہلی گولف کورس ملک کے مصروف گولف كورسز میں سے ایک ہے اور ساتھ ہی یہ تاریخی بھی ہے جس کی ہئیت تبدیل کرنے کے لیے ہمیں اسے کچھ وقت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ لینا پڑانو مہینے میں یہ کام مکمل کر لیا گيا خرچہ زیادہ تھا لیکن ہمیں خوشی ہے کہ اپنے اسپانسرز کے تعاون اور ٹیم ورک سے ہم یہ کام کرنے میں کامیاب رہے۔دہلی گولف کورس میں کی گئی نئی تبدیلیوں میں نکاسی آب سمیت پانی کے انتظام کو بہتر بنایا گیا ہے، کورس کی دیکھ بھال کے لئے پیسٹی سائڈ اور جراثیم کش کا استعمال بالکل کم کر دیا گیا ہے اور ہریالی کے لئے نئی گھاس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔کورس مشکل بنایا گیا ہے لیکن یہ گولفرز کے لئے دلچسپ بھی رہے گا۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.