جی بی پنت ہسپتال کے پیرامیڈیکل ٹیکنیکل ایمپلائز یونین کا خوف اب سچ ثابت ہو رہا ہے۔ ہسپتال میں ایک ریڈیولاجسٹ کورونا سے متاثر ہوا ہے، اس کے ساتھ ہی اسپتال کے ایک ڈاکٹر سمیت تین اور عملہ بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہسپتال کے پیرامیڈیکل ٹیکنیکل ملازمین یونین نے ایک روز قبل ہی انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا اور ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ سنٹر کے راستے کی مخالفت کی تھی۔ دراصل ہسپتال نے ڈی بلاک میں ٹیسٹنگ سینٹر بنایا ہے، جس کا راستہ ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی سے جاتا ہے۔
اس کے بارے میں یونین کا کہنا ہے کہ اس راستے کی وجہ سے محکمہ کے عملے میں بھی انفیکشن پھیل سکتا ہے۔