ETV Bharat / state

فوڈ فیسٹیول میں چھایا پرانی دہلی کے پکوانوں کا خمار - اردو نیوز دہلی

دہلی کے پکوان دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں اور جب بات پرانی دہلی کی ہو تو اس سے بہترین ذائقہ ملنا مشکل ہے، تاہم کورونا کے اس دور میں پرانی دہلی کے پکوان عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے تھے۔ تاہم اب دہلی کے کراؤن پلازہ ہوٹل میں ایدیسیہ ریسٹورنٹ نے عوام کو پرانی دہلی کے ذائقہ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔

delhi food festival in crowne plaza
فوڈ فیسٹیول میں چھایا پرانی دہلی کے پکوانوں کا خمار
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 10:49 PM IST

کراؤن پلازہ ہوٹل کے دہلی 6 فوڈ فیسٹیول کا جہاں پر پرانی دہلی کے مختلف حصوں میں ملنے والے پکوانوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا گیا ہے تاکہ عوام پرانی دہلی کے پکوانوں کا لطف اٹھاسکیں۔

دیکھیں ویڈیو

قومی دارالحکومت دہلی اپنے لذیذ پکوان اور چٹپٹے ذائقوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ایسے میں کراؤن پلازہ ہوٹل میں فوڈ فیسٹیول کا آغاز گذشتہ 20 فروری کو کیا گیا تھا، جس کے بعد سے ہی لزیز کھانوں کے شوقین دہلی کے قرب و جوار سے پرانی دہلی کی تہذیب میں ڈوبے، اس جشن میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول 6 مارچ تک جاری رہے گا۔

delhi food festival in crowne plaza
فوڈ فیسٹیول میں چھایا پرانی دہلی کے پکوانوں کا خمار

کراؤن پلازہ ہوٹل میں دہلی کے مختلف پکوانوں کو پرانی دہلی کی تہذیب کے ساتھ دور جدید کے لباس سے مزین کیا گیا ہے۔ اس جشن میں مرزا غالب کی شاعری اور انگریزی حکومت کے دور حکومت کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس جشن کی سب سے خاص بات پرانی دہلی کی تھیم ہے جسے کراؤن پلازہ ہوٹل گذشتہ11 برسوں سے ساتھ لیکر چل رہا ہے اس فیسٹیول میں کھانے کے شوقین افراد یہاں پرانی دہلی کے ان تمام پکوانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جو پرانی دہلی کی تنگ گلیوں میں نوش فرمائے ہوں گے۔

ہوٹل میں مرزا غالب کی حویلی، نمک حرام کی حویلی، وائس رائے ہاؤس شاعری دربار،دہلی جنکشن جیسے مختلف حصوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں:

پرائیویٹ اسپتالوں میں 250 روپے میں لگائی جائے گی کورونا ویکسین

اس فوڈ فیسٹیول میں ڈاک بنگلہ مرغی روسٹ، ریلوے مٹن کری، کنٹری کیپٹن چکن، کلکتہ ڈیولس ایگ، ادرکی گوٹ کٹلٹ، روئل چکن دال کے ساتھ ساتھ گولگپا، کچوری چاٹ، بھروا آلو ٹکی چاٹ، مٹن برا مٹر کلچہ، دہی بڑا، بریڈ پکوڑا، حلوہ پراٹھا، کلفی فالودہ، پھلداری کلفی، سیخ کباب رول، چکن پکوڑا، نورتن قورمہ، جلیبی ربڑی، کراچی حلوہ، مٹن مسکا بریانی، سرسوں کا ساگ، دولت کی چاٹ جیسی مختلف ڈشز موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.