ETV Bharat / state

آکاش وانی بھون میں آتشزدگی - دہلی کی خبریں

دہلی میں آکاش وانی بھون کے ایک روم میں اچانک آگ لگ گئی، اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچی۔

Fire breaks out at Delhi’s Akashwani Bhawan
آکاش وانی بھون میں آتشزدگی
author img

By

Published : Jan 24, 2021, 12:14 PM IST

دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس روڈ پر واقع آکاش وانی بھون کی پہلی منزل پر آج صبح آگ لگ گئی ۔

آتشزدگی معاملہ آکاش وانی بھون کے روم نمبر 101 میں پیش آیا۔

فائر بریگیڈ محکمے کے ایک افسر اتل ورگ نے بتایا کہ صبح قریب پانچ بج کر 58 منٹ پر آکاش وانی بھون میں آگ کی اطلاع ملی۔ موقع پر فوراً آٹھ فائربریگیڈ گاڑیاں بھیجی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آگ عمارت کی پہلی منزل کے 101 نمبر کے کمرے میں لگی تھی۔ آگ کمرے میں بجلی کے ایک آلے میں لگی تھی۔ فوراً آگ کو بجھا لیا گیا۔اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.