ETV Bharat / state

Delhi Excise Policy Scam منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 11:42 AM IST

سپریم کورٹ نے ایکسائز پالیسی کیس میں عاپ لیڈر منیش سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ SC Decision on Manish Sisodias Bail Plea

S C  dismisses the bail plea of Manish Sisodia

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو عام آدمی پارٹی (عاپ) کے لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں دو الگ الگ باقاعدہ ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ آپ کو بتا دیں، بنچ نے 17 اکتوبر کو دونوں درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اگر مقدمے کی سماعت سست رفتاری سے ہوتی ہے، تو سسودیا بعد کے مرحلے میں دوبارہ ضمانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

  • Supreme Court directs to conclude the trial in the case in six to eight months. SC says if the trial proceeds at a slow pace, Sisodia can apply for bail again at a later stage

    — ANI (@ANI) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

Supreme Court directs to conclude the trial in the case in six to eight months. SC says if the trial proceeds at a slow pace, Sisodia can apply for bail again at a later stage

— ANI (@ANI) October 30, 2023

سپریم کورٹ نے 17 اکتوبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کہا تھا کہ اگر دہلی کی ایکسائز پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے مبینہ طور پر دی گئی رشوت 'جرائم کی آمدنی' کا حصہ نہیں بنتی ہے، تو سسودیا کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت کرنا ایجنسی کے لیے مشکل ہو گا۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 26 فروری کو سسودیا کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی معاملہ میں ان کے مبینہ کردار کے لئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے سی بی آئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کیس میں 9 مارچ کو تہاڑ جیل میں پوچھ تاچھ کے بعد سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ سسودیا نے 28 فروری کو دہلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے 30 مئی کو سی بی آئی کیس میں انہیں ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائب وزیر اعلیٰ اور ایکسائز منسٹر ہونے کے ناطے وہ 'بااثر' شخص ہیں اور گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اگر غریب کا بچہ پڑھ گیا تو چوتھی پاس راجہ کا محل ہل جائے گا، منیش سسودیا

ہائی کورٹ نے 3 جولائی کو منی لانڈرنگ کیس میں ان پر لگائے گئے الزامات کو انتہائی سنگین نوعیت کے بتاتے ہوئے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو عام آدمی پارٹی (عاپ) کے لیڈر اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں دو الگ الگ باقاعدہ ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس ایس وی این بھٹی کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ آپ کو بتا دیں، بنچ نے 17 اکتوبر کو دونوں درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اگر مقدمے کی سماعت سست رفتاری سے ہوتی ہے، تو سسودیا بعد کے مرحلے میں دوبارہ ضمانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

  • Supreme Court directs to conclude the trial in the case in six to eight months. SC says if the trial proceeds at a slow pace, Sisodia can apply for bail again at a later stage

    — ANI (@ANI) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سپریم کورٹ نے 17 اکتوبر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے کہا تھا کہ اگر دہلی کی ایکسائز پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے مبینہ طور پر دی گئی رشوت 'جرائم کی آمدنی' کا حصہ نہیں بنتی ہے، تو سسودیا کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت کرنا ایجنسی کے لیے مشکل ہو گا۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 26 فروری کو سسودیا کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی معاملہ میں ان کے مبینہ کردار کے لئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے سی بی آئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کیس میں 9 مارچ کو تہاڑ جیل میں پوچھ تاچھ کے بعد سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ سسودیا نے 28 فروری کو دہلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے 30 مئی کو سی بی آئی کیس میں انہیں ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ نائب وزیر اعلیٰ اور ایکسائز منسٹر ہونے کے ناطے وہ 'بااثر' شخص ہیں اور گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اگر غریب کا بچہ پڑھ گیا تو چوتھی پاس راجہ کا محل ہل جائے گا، منیش سسودیا

ہائی کورٹ نے 3 جولائی کو منی لانڈرنگ کیس میں ان پر لگائے گئے الزامات کو انتہائی سنگین نوعیت کے بتاتے ہوئے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.