دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایسے میں ٹیم نے کملا مارکیٹ علاقے سے ایک کروڑ روپئے ضبط کرلئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آزاد نامی شخص بی ایم ڈبلیو کار چلا رہا تھا جہاں سے رقم برآمد ہوئی۔
اطلاع کے مطابق، انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے، دہلی الیکشن کمیشن کی اسٹیٹک نگرانی ٹیم جی بی روڈ کے علاقے میں تفتیش کر رہی تھی۔ اسی دوران اس نے ایک بی ایم ڈبلیو کار آتی دیکھی جس پر اسے شبہ ہوا۔ انہوں نے تفتیش کے لئے اس کار کو روکا۔ ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام آزاد ہے۔
جب اس گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں بہت سارے پیسوں سے بھرا ہوا بیگ ملا۔ جب اس سے اس رقم کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔
مزید پڑھیں: 'کیجریوال کو شکست دینے کے لیے جگر کی ضرورت'
جب کار سے برآمد شدہ رقم کملا مارکیٹ اسٹیشن میں گنتی کی گئی تو یہ ایک کروڑ نکلا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن کی ٹیم نے اپنی معلومات محکمہ انکم ٹیکس کو دیں۔ تفتیش کے دوران، انہیں معلوم ہوا کہ یہ رقم آگرہ کے آدتیہ اگروال کی ہے۔ آدتیہ کو تھانے سے بلایا گیا تھا۔
انہوں نے اس رقم کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے یہ رقم اپنے ساتھ لے گئی۔