ETV Bharat / state

دہلی ایجوکیشن ڈائریکٹر کا تبادلہ:  سسودیا کا امت شاہ پرتنقید - دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا

دہلی ایجوکیشن کے ڈائریکٹر بِنے بھوشن کے تبادلے کے بعد سے ہی دہلی کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ وزیر تعلیم منیش سسودیا نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی دلیپ پانڈے نے بھی اس بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔

دہلی ایجوکیشن کے ڈائریکٹر تبادلہ: منیش سسودیا کا امت شاہ پر تنقید

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 1:14 PM IST

دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بِنے بھوشن کے تبادلے کے لئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن ، دہلی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ، بنئے بھوشن کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اب انھیں انڈمان نکوبار بھیج دیا گیا ہے۔ جس کے بارے میں منیش سسودیا نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ تبادلہ کرنے سے پہلے ایک بار ریاستی حکومت سے بھی پوچھنا چاہئے تھا۔

واضح رہے کہ دہلی کے ایجوکیشن ڈائریکٹر بِنے بھوشن کے تبادلے کے بعد سیاست گرم ہوگئی ہے۔ تبادلے پر دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ٹویٹ کیا اور مرکزی حکومت پر تنقید کی۔

منیش سسودیا کا ٹویٹ
منیش سسودیا کا ٹویٹ

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے ایجوکیشن ڈائریکٹر کو سرکاری اسکولوں کے 98 فیصد نتائج آنے کے ایک ہفتے کے اندر دہلی کے ایجوکیشن ڈائریکٹر کو مرکزی حکومت نے انڈمان ٹرانسفر کر دیا۔

وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت سے بھی مشاورت نہیں کی۔ امت شاہ جی دہلی کے غریب بچوں کو اچھی تعلیم دینا کیا سزا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کو 'ای ینترا روبوٹکس' مقابلے میں کامیابی

وہیں تیمار پور سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی دلیپ پانڈے نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ دہلی کے سرکاری اسکول کا نتائج 98 فیصد تھا اور اب ڈائریکٹر ایجوکیشن 100 کی تیاری کر رہے تھے کہ انہیں مرکزی حکومت نے انڈمان ٹرانسفر کردیا۔ ہوم آئیسولیشن میں بھی خلل ڈالی گئی۔ اسپتال میں ہمارے کام کی سیاست پاجیٹو مقابلہ کریں بی جے پی، نیگیٹو کیوں امت شاہ جی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.