دہلی ہائی کورٹ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈپریشن، تناؤ اور خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر کانسلنگ سینٹر بنانے کے حوالے سے درخواست داخل کی گئی ہے۔ ۔یہ درخواست وکیل سنیل کمار نے داخل کی ہے۔
ساتھ میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈپریشن میں مبتلا لوگوں کے لیے ٹال فری نمبر بھی مہیا کیا جائے۔تاکہ ذہنی پریشانیوں سے گزر رہے لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے 25 مارچ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔اس طرح کا لاک ڈاؤن ملک میں پہلی بار نافذ کیا گیا تھا اور لوگ اس کے لیے تیار نہیں تھے، انہیں اپنے گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو مالی بحران سے گزرنا پڑ رہا ہے۔جس سے وہ ذہنی تناؤ اور پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں، جو خودکشی کا سبب بھی بن رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہارات میں کورونا سے نمٹنے کے لیے اطلاع دی جاتی ہے، لیکن نفسیاتی اور ذہنی پریشانی کے حوالےسے کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت نے ذہنی صحت سے متعلق پریشانیوں کے لیے بنگلورو کے نمہنس انسٹیٹیوٹ کے ذریعہ ٹال فری ہیلپ لائن نمبر بنایا ہے۔درخواست گزار نے ایک بار ٹال فری نمبر پر فون کیا تھا لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ایسی صورتحال میںدہلی حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ ضلعی سطح سے ا