دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کو جی 20 سمٹ کے لیے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لے کر سڑکوں فلائی اوور اور دیگر مخصوص مقامات کو سجایا گیا ہے. دارالحکومت دہلی میں جہاں یہ اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے اس بھارت منڈپم کے مرکزی دروازے پر، نٹراج کا مجسمہ اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے بھی کہا تھا، 'بھارت منڈپم میں نصب نٹراج کا مجسمہ ہندوستان کی قدیم فن اور روایات کا نمونہ ہے۔'
جی 20 سمٹ کے لیے دہلی کے ہوائی اڈے کو بیرونی مہمانوں کے لیے سجایا گیا ہے۔ بالخصوص ایئرپورٹ پر لاؤنج، گیٹ پر فوارہ، پینٹنگز اور جی ٹوئنٹی کا لوگو بنایا گیا ہے۔ کئی مقامات پر لوگوں کی تصاویر لینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ستمبر کی 9 اور 10 تاریخ کو بھارت منڈپ میٹنگ پرگتی میدان کے نو تعمیر شدہ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگی۔ منڈپم کے گیٹ پر روشنیوں، پینٹنگز، اور نٹراج کی مورتیوں سمیت رنگ برنگے فواروں سے سجایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: G20 Summit in India وزیر اعظم نریندر مودی جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس میں پندرہ عالمی لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے
راجدھانی دہلی کی خوبصورتی جی 20 سمٹ کو موقع پر قابل دید ہے ۔ میٹرو اسٹیشن کے پل سے لے کر کئی فلائی اوورز تک جی 20 کا لوگو جگمگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنی ایک تقریر میں کہا تھا، 'جی-20 سربراہی اجلاس کے لیے جیسے ہی دنیا بھر کے لوگ جمع ہوں گے تو اس دوران وہاں موجود تمام لوگ ہندوستان کی قدیم فنکارانہ روایات کے گواہ بنے گے۔' بابائے قوم مہاتما گاندھی بھی دہلی کی سڑکوں پر نظر آئیں گے۔ جی 20 کے لوگو کے ساتھ مہاتما گاندھی کی تصویریں سڑکوں پر سجی ہوئی ہیں۔ رات کو دودھیا روشنی میں تصاویر کافی دلکش نظر آ رہی ہے۔