کسٹم ترجمان کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق یہ مسافر اس وقت پکڑا گیا جب وہ گرین چینل عبور کررہا تھا، جس کے بعد حکام کو اس پر شک ہوا، شک ہونے پر حکام نے اسے روک کر تلاشی لی اور تلاشی کے دوران اس کے پاس سےچھ سونے کی سلاخیں برآمد ہوئیں۔
ان سونے کی سلاخوں کا وزن 1 کلو 850 گرام ہے، جن کی قیمت 88 لاکھ 52 ہزار روپے بتائی جارہی ہے، تفتیش میں مسافر نے اس سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا، جس کے بعد حکام نے اسے گرفتار کرلیا۔
ضبط شدہ سونا کسٹم آفیسرز کسٹم ایکٹ 1962 کی سیکشن 110 کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ سیکشن 104 کے تحت مسافر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔