جنوب مشرقی دہلی کے جامعہ نگر علاقے کے بٹلہ ہاؤس، ذاکر نگر، نور نگر، جسولہ، ابو الفضل اور شاہین باغ علاقے میں صبح سے ہی چہل پہل دیکھنے کو ملی جبکہ دوپہر ہوتے ہوتے دکانوں میں بھیڑ بڑھنے لگی۔
ای ٹی وی بھارت گفتگو کے دوران زبیر احمد نے بتایا کہ اتوار ہونے کی وجہ سے بازار میں ہجوم ہے۔ وہیں، محمد ظہیر نے بتایا کہ شب برات کی وجہ سے عوام خریداری میں مصروف ہے۔