ETV Bharat / state

مولانا سعد کے قریبی ساتھیوں کے پاسپورٹ ضبط

نظام الدین مرکز سے وابستہ مولانا سعد کے پانچ قریبی ساتھیوں کے پاسپورٹ اور کچھ دیگر اہم دستاویز کرائم برانچ نے ضبط کر لیے ہیں۔

maulana saad
maulana saad
author img

By

Published : May 25, 2020, 12:12 PM IST

کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ضبط ہونے کے بعد اب یہ پانچوں افراد بیرون ممالک نہیں جا سکتے ہیں۔ ان سے مولانا سعد کے تعلق سے بھی جانکاری حاصل کی جائے گی۔

نظام الدین میں واقع مرکز معاملے کی جانچ کرنے میں مصروف دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مولانا سعد کے پانچ قریبی ساتھیوں کا پاسپورٹ ضبط کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کچھ اہم دستاویز بھی ان کے پاس سے ضبط کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکز معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے تقریباً دو مہینے ہونے والے ہیں۔

اس معاملے میں جانچ کر رہی کرائم برانچ اب تک مولانا سعد کے پاس نہیں پہنچ سکی ہے۔

انہوں نے کئی بار مولانا سعد کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا لیکن کوئی اہم جانکاری نہیں ملی۔

یہاں تک کہ ان کے حکم پر مولانا سعد نے ابھی تک کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی کرائم برانچ کو نہیں سونپی ہے۔

ایسے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ آہستہ آہستہ مولانا سعد پر نکیل کسنے کی تیاری کر رہی ہے۔

پانچ قریبی ساتھیوں کے پاسپورٹ ضبط

کرائم برانچ نے مولانا سعد کے پانچ قریبی ساتھیوں کے پاسپورٹ ضبط کر لیے ہیں۔ یہ پانچوں لوگ مرکز چلانے میں مولانا سعد کی مدد کرتے تھے۔ اپنے ہر ایک اہم فیصلے میں ان پانچوں کی رائے لیتے تھے۔ اس کی وجہ سے کرائم برانچ نے ان پانچوں کے پاسپورٹ اس لیے ضبط کیے ہیں۔ ان کے نام دہلی پولیس کے ذریعے درج کی گئی ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ان کے پاسپورٹ اس لیے ضبط کیے گئے ہیں تاکہ وہ بھارت سے باہر نہ جا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.