یواے پی اے کے تحت گرفتار عمر خالد اور شرجیل امام کو آج دہلی کی ایک عدالت نے ان کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں مزید 30 روز کی توسیع کردی ہے۔
فی الحال عمرخال اور شرجیل امام تہاڑ جیل میں محروس ہیں۔ شرجیل امام کو 25 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا اور عمر خالد کو 14 ستمبر کو دہلی فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔
عمر خالد کو ان 15 افراد میں شامل کیا گیا ہے جنہیں 24 فروری کو ہوئے دہلی فسادات کےلیے اکسانے اور سازش رچنے کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
آج سماعت کے دوران پولیس نے عدالت سے عمرخالد اور شرجیل امام کی تحویل میں مزید 30 دن کی توسیع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے مزید کہا کہ دہلی فسادات کے سلسلہ میں تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات کے دوران ان کی رہائی سے تحقیقات میں خلل پڑسکتا ہے۔