ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے 1647 نئے کیسز

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مسلسل آٹھویں دن نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

دہلی میں کورونا کے 1647 نئے کیسز
دہلی میں کورونا کے 1647 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 10:15 PM IST

وزارت صحت کے گذشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز 1647 ہیں جبکہ 2463 نے وائرس کو شکست دی۔ دہلی میں کل متاثرین کے اعداد و شمار حالانکہ ایک لاکھ 16 993 ہو گئے جبکہ اس میں صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 2463 بڑھ کر 95699 یعنی 81.79 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ نو جولائی کو ریکارڈ 4027 مریض صحتیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کی وجہ سے نشہ چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں کمی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 3487 ہو گئی۔ اس دوران کنٹینمینٹ زون 659 ہے۔ سات جولائی کو نئے کیسز کم ہو کر 1379 رہ گئے تھے۔ قبل ازیں دہلی میں 23 جون کو 3947 ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے۔مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دہلی تیسری ریاست ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ مہاراشٹر میں وائرس کے اعداد و شمار 2.75 لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔

دہلی میں فعال کیسز کی تعداد بھی آج کم ہو کر 17807 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ میں گذشتہ کچھ دنوں میں آئی تیزی سے کل ٹیسٹ کے اعداد و شمار 7,36,436 ہو گئے ہیں۔ دہلی میں 10 لاکھ کی آبادی پر ٹیسٹ کا اوسط بھی بڑھ کر 38759 ہو گیا ہے۔

دہلی حکومت کے کل کورونا بیڈ کی تعداد 15363 ہے جن میں سے 4021 مریض ہیں جبکہ 11342 خالی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.