نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ Corona cases increase in Delhi ہورہا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ لوگوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے جو بھی کیسز آرہے ہیں وہ کافی ہلکے ہیں۔ دہلی حکومت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ بازار میں بھیڑ ہو رہی ہے اور لوگ ماسک نہیں پہن رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال Delhi Chief Minister Arvind Kejriwal نے دہلی کے باشندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی گھر سے باہر نکلیں ماسک پہنیں، اپنی ذمہ داری کوسمجھیں۔ اگر ہم اپنا خیال نہیں رکھیں گے تو کون رکھے گا؟
مزید پڑھیں:
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر انفیکشن کی شرح مسلسل دو دن تک5.0 فیصد رہتی ہے، تو لیول ون لاگو کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تفصیلی حکم عنقریب جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیر کو دہلی میں کووڈ-19 کے 331 نئے معاملے 331 Delhi Reports 331 New COVID Cases سامنے آئے جن میں ایک شخص کی موت ہوئی۔
وہیں Omicron کے کل کیسز 165 تک پہنچ گئے ہیں،جس کو لے کر الگ الگ کی قیاس آرائیا کی جارہی ہیں حالانکہ حکومت نے رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ کردیا ہے اس کے باوجود کیسز میں کمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔