ETV Bharat / state

Kejriwal Demands Resignation Gujarat CM : موربی حادثہ پر پٹیل کو استعفیٰ دینا چاہئے، کیجریوال - موربی پل حادثہ

گجرات میں پیش آئے موربی پُل حادثہ پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔Kejriwal Demands Gujarat CM’s Resignation

موربی حادثہ پر پٹیل کو استعفیٰ دینا چاہئے، کیجریوال

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 6:12 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کے روز کہا کہ ’’موربی پل حادثہ بدعنوانی کا نتیجہ ہے، اس لیے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘‘ کیجریوال نے ان باتوں کا اظہار نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کیجریوال نے کہا: ’’پٹیل کو فوراً استعفیٰ دے دینا چاہئے اور ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جانے چاہئے۔‘‘Arvind Kejriwal asks Gujararat CM Bhupendrabhai Patel to Resign

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ’’موربی پل حادثہ کرپشن کا معاملہ ہے۔ پل کی مرمت کا کام گھڑی بنانے والی کمپنی کو دیا گیا تھا، جس کا مطلب ہے کہ اس کمپنی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ تعلقات ہیں۔‘‘ کیجریوال نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ایف آئی آر میں نہ تو کمپنی اور نہ ہی اس کے مالک کا نام ہے۔ اس معاملے پر پردہ ڈالا جا رہا ہے۔‘‘Morbi bridge collapse

کیجریوال نے کہا کہ ’’ایک الزام یہ بھی ہے کہ پل بنانے والی کمپنی نے بی جے پی کو بھاری چندہ دیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ کو عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ حکومت گجرات فوری مستعفی ہو کر انتخابات کرائے۔‘‘ Arvind Kejriwal on Morbi bridge collapse

واضح رہے کہ اتوار کی شام ریاست گجرات کے موربی علاقے میں جھولا پل گرنے سے 140 سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی لوگ زخمی ہو گئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.