دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال Delhi CM Arvind Kejriwal نے دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون Omicron in Delhi کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آج عوام کو خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی۔
پریس کانفرنس کے دوران اروند کیجریوال Arvind Kejriwal Press Conference نے عوام سے کورنا کے نئے ویرئنٹ سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں اومیکرون کا معاملہ سامنے آیا ہے، جو ایک تشویشناک بات ہے، لہذا اس سے متعلق عوام کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیاری کرلی گئی ہے۔ کوئی خوف زدہ نہ ہوں اور نہ ہی اس بیماری سے متعلق لوگوں میں افواہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون انتہائی خطرناک ہے حکومت اس سے نمٹنے کے لیے تمام تر کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت پوری طرح سے توجہ مرکوز کر رکھی ہے ،آکسیجن ،بیڈس دوائیاں وغیرہ کافی مقدار میں موجود ہے۔
وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے کورونا کے گائیڈلائن سمیت سماجی فاصلے کا خاص خیال کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں:Omicron Scare In Delhi: کورونا کا ٹیکہ نہیں لگانے پر میٹرو اور بسوں میں داخلے پر پابندی کا امکان
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں زبردست تباہی مچائی تھی اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں گئی تھیں ،اسپتالوں میں بیڈس اور آکسیجن کی زبردست کمی ہوگئی تھی ،پیسے رہنے کے باوجود لوگ اپنے احباب کی جانوں کو بچا نہیں پائے اور بیماری کے سامنے بے بس نظر آئے۔