ETV Bharat / state

پرانی دہلی علاقہ کچروں کے ڈھیر میں تبدیل - turkman gate

گزشتہ پانچ روز سے کیجریوال حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے درمیان جاری رسہ کشی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ملازمین ہڑتال پر ہیں جس کی وجہ سے دہلی کے متعدد علاقوں میں صاف صفائی نہیں ہورہی ہے اور جابجا کوڑا کرکٹ پڑا ہوا ہے۔

پرانی دہلی علاقہ کچروں کے ڈھیر میں تبدیل

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 6:07 AM IST

میونسپل کارپوریشن آف دہلی(ایم سی ڈی) صفائی ملازمین کے ہڑتال پر ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر صفائی نہیں ہو پا رہی اور گھروں سے نکلنے والا کچرا سڑکوں کی زینت بنے ہوئے کوڑے کے انبار میں اضافہ کر رہا ہے۔

ترکمان گیٹ علاقہ کچروں کے ڈھیر میں تبدیل

قومی دارالحکومت دہلی میں تنخواہ نہ ملنے سے ناراض ایم سی ڈی کے ملازمین غیر معینہ مدت کے لیے ہرتال پر ہیں جس کی وجہ سے پوری دہلی کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔

دہلی کی کیجریوال حکومت اور ایم سی ڈی کی اس نورا کشتی کے درمیان سب سے زیادہ مصیبتوں کا سامنا عوام کو کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں پر چلنے کے لیے بھی جگہ نہیں ہے ہر طرف کچرے نظر آرہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے فصیل بند شہر کے ترکمان گیٹ علاقے کے لوگوں سے بات کی جس میں لوگوں نے بتایا کہ 'صفائی ملازمین کو چاہے دہلی حکومت پیسہ دے یا ایم سی ڈی، انہیں اس سے کوئی مطلب نہیں ہے بس ان کی مساجد، دکانوں اور گھروں کے باہر کوڑے کا ڈھیر نہیں لگنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.