دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج وزیر اعظم نریندر مودی سے پارلیمنٹ احاطہ میں ملاقات کی اور اس ملاقت کے دوران دہلی کی ترقیاتی کام اور دہلی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے دہلی میں افواہوں پر کنٹرول کرنے کے لیے دہلی پولیس کی تعریف کی ۔
کیجریوال کی یہ تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد پہلی ملاقات ہے۔ یہ ملاقات اس لیے بھی خاص مانی جارہی ہے کہ کیونکہ کچھ دن قبل ہی دہلی کے متعدد علاقے فساد کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکڑوں لوگ اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ان دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران میڈیا کا ایک بڑا گروپ ان کے ساتھ رہا۔ لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کیجریوال اور وزیر اعظم نریندر کی ملاقات میں کیا کیا باتیں ہوئی ہیں۔