نئی دہلی: شمالی دہلی کے صدر بازار کے قطب روڈ کے پارکنگ ایریا میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ دھماکہ ہوتے ہی افراتفری مچ گئی۔ فائر کنٹرول روم کو شام ساڑھے چھ بجے اس کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کی شناخت گلاب کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے ہندو راؤ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ وہیں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے فائر ڈائرکٹر اتل گرگ نے کہا کہ دو فائر ٹینڈر موقع پر بھیجے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اسٹریکچر کولیپس ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جس کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا۔ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ سلنڈر بلاسٹ ہوا ہے یا پھر اسٹریکچر گرنے سے دھماکہ ہوا ہے۔ Blast In Sadar Bazar Parking
ڈی سی پی ساگر سنگھ کالسی کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے اور تحقیقات کے بعد پتہ چلے گا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا ہے۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ اتنا زور دار دھماکہ ہوا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی تھی۔ دکانداروں کے مطابق تین افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک تھی اس کی موت ہوگئی ہے۔ ڈی سی پی کا کہنا ہے کہ پانی کی موٹر میں دھماکہ ہوا ہے۔ یہاں نہ دھواں تھا نہ آگ۔ لیکن یہ دھماکہ زبردست تھا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال تمام افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں دھماکہ ہوا، وہ 140 سال پرانی دکان ہے، جس کے لیے ایم سی ڈی نے دو سال قبل نوٹس جاری کیا تھا۔ لیکن دھماکے کے حوالے سے کئی طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ Blast In Sadar Bazar Parking
یہ بھی پڑھیں : Urdu Medium Schools مرزا غالب کی گلیوں میں دم ٹورتے اردو میڈیم اسکول