دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات 2022 Delhi Municipal Corporation election جوں جوں قریب آتے جارہے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں اپنی سرگرمیاں بڑھاتے ہوئے ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع کردی ہے۔
پردیش بی جے پی نے کیجریوال حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ شراب کی نئی آبکاری پالیسی کے خلاف آج راج گھاٹ پر احتجاج کرکے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔
بی جے پی کی ریاستی صدر آدیش گپتا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال کتنی ہی کوشش کیوں نہ کرلے بی جے پی گلی محلے میں ایک بھی شراب کی دکان کھولنے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس پالیسی کی سی بی آئی جانچ ہونی چاہیے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر رامویر سنگھ ودھوڑی نے کہا کہ کیجریوال حکومت قانون بھول گئی اور انہیں پتہ نہیں ہے کہ قانون کے مطابق رہائشی علاقوں میں شراب کی دکانیں نہیں کھول سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق رہائشی علاقوں میں شراب کے ٹھیکے نہیں کھل سکتے۔ کیجریوال حکومت نے ان علاقوں میں شراب کے ٹھیکے کا لائسنس دے کر غیر قانونی کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کیجریوال حکومت کے خلاف بی جے پی کا احتجاج
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے بھی ایم سی ڈی پر قابض بی جے پی پرپے درپے پریس کانفرنس کرکے بدعنوانی کا الزام لگارہی ہے۔وہیں کانگریس نے بھی پوری دہلی میں ’پول کھول‘ مہم کے ذریعہ ہر علاقے میں ریلی نکال کر کیجریوال اور بی جے پی کے وعدے کو یاد دلاکر ووٹروں کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔