ETV Bharat / state

دہلی: بی جے پی کی جھگی سمن یاترا شروع - دہلی بی جے پی

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات قریب آتے ہی سیاسی پارٹیاں عوام کو مائل کرنے کے لیے نئے نئے اعلانات کررہی ہیں۔ گزشتہ دن دہلی بی جے پی نے وجئے دشمی کے موقع پر جھگی سمن یاترا مہم کا آغاز کیا۔

دہلی: بی جے پی کی جھگی سمن یاترا شروع
دہلی: بی جے پی کی جھگی سمن یاترا شروع
author img

By

Published : Oct 16, 2021, 6:31 PM IST

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات قریب آتے ہی سیاسی پارٹیاں عوام کو مائل کرنے کے لیے نئے نئے اعلانات کررہی ہیں۔ گزشتہ دن دہلی بی جے پی نے وجئے دشمی کے موقع پر جھگی سمن یاترا مہم کا آغاز کیا۔ حالانکہ بی جے پی نے بتایا کہ اس یاترا کے انعقاد کا بنیادی مقصد وزیر اعظم کی طرف سے چلائی جانے والی عوامی فلاح و بہبود کی اسکیم کو غریب لوگوں میں لے جانا ہے۔

دہلی: بی جے پی کی جھگی سمن یاترا شروع
دہلی: بی جے پی کی جھگی سمن یاترا شروع

دوسری جانب انتخابی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہلی بی جے پی آئندہ کارپوریشن انتخابات سے اس طرح کے پروگرامز کا اہتمام کرکے اور کچی آبادی میں اپنے ووٹ بینک کو مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے کہا کہ جھگی سمن یاترا نکالنے کا بنیادی مقصد نہ صرف دارالحکومت کے اندر کچی آبادیوں میں رہنے والے غریب لوگوں کو وزیر اعظم کی طرف سے شروع کی گئی عوامی فلاحی اسکیمز کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے بلکہ اس کے فوائد سبھی تک پہنچنا۔ اس قسط میں دہلی بی جے پی نے موتی نگر اسمبلی حلقہ میں جھگی سمن یاترا نکالی۔

اس کے علاوہ جواہر کیمپ کی کچی آبادیوں میں اس حوالے سے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جہاں 71 غریب خواتین کو اجولا اسکیم کے تحت مفت گیس کنکشن دیے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ہزار خواتین میں ساڑیاں تقسیم کی گئیں۔

اس تقریب میں کچی آبادیوں میں رہنے والے ان لوگوں کو بھی خوش آمدید کہا گیا اور ان کی عزت افزائی کی گئی، جنہوں نے غریب طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کی ہے یا تعلیم یا کسی دوسرے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساورکر سے متعلق راج ناتھ کے بیان پر ہندو مہاسبھا کا اعتراض

بی جے پی لیڈر وجے گوئل نے گفتگو کے دوران کہا کہ اس طرح کے پروگرام بی جے پی کی طرف سے مسلسل کئے جا رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر کوئی خاص پروگرام منعقد نہیں کیا گیا ہے۔ اس پورے پروگرام کا مقصد عوام کے پاس جانا اور ان کے مسائل سننا اور انہیں عوامی پلیٹ فارم پر سب کے سامنے لانا ہے، تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.