ETV Bharat / state

یوم تاسیس پر منوج تیواری نے پارٹی پرچم لہرایا

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 8:12 PM IST

Updated : Apr 7, 2020, 5:16 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوم تاسیس کے موقع پر دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے پارٹی دفتر اور اپنی سرکاری رہائش گاہ پر نیا پرچم لگایا اور اس دوران انہوں نے بی جے پی کارکنان سے پارٹی پرچم لگانے کی اپیل بھی کی۔

delhi bjp president manoj tiwari new flag hoisted on bjp foundation day in delhi
جی جے پی کے یوم تاسیس پر منوج تیواری نے پارٹی پرچم لہرایا

دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے دہلی کے پنڈت پنت مارگ پر واقع بی جے پی کے دفتر اور اس کی سرکاری رہائش گاہ کے اوپر پارٹی کے پرانے پرچم کو ہٹا کر نیا پرچم لگایا۔ منوج تیواری نے پارٹی کارکنان سے بھی اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنی رہائش گاہ پر نیا پرچم لگائیں۔

اس دوران انہوں نے تمام کارکن سے پارٹی پرچم لگانے اور کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری کا خیال رکھنے کو بھی کہا۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان اور غریب افراد کی مدد کرین اور ان سے ہمدردی بھی کریں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ بوتھ سطح پر گھر پر بنے ہوئے دو چہرے کے ماسک اگلے ہفتے سے ہر فرد کو دیں۔ پارٹی کے چالیسویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ تمام کارکنان دیگر 40 افراد سے وزیر اعظم کیئرس فنڈ میں 100 روپے کی گرانٹ فراہم کرائیں۔

اس کے علاوہ اپنے بوتھ کے 40 گھروں میں رابطہ کر پانچ شکریہ کے خطوط پر دستخط کرائیں۔ یہ تشکر خط پولیس، ڈاکٹرز، نرس، صفائی کارکنان، بینک اور پوسٹ آفس ملازمین اور سرکاری ملازمین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہوں گے۔ اس کے ساتھ کارکنان سے پارٹی اور سینئر رہنماؤں کے بارے میں اپنے گھر میں دستیاب لٹریچر پڑھنے کو بھی کہا گیا ہے۔ بتا دیں کہ 6 اپریل سنہ 1980 کو بی جے پی کا قیام عمل میں آیا تھا۔

Last Updated : Apr 7, 2020, 5:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.