دہلی ریاستی بی جے پی نے آج ڈیزل پر ویٹ کم کرنے کی مانگ کو لے کر کیجریوال حکومت کے خلاف Delhi BJP Protest Against Delhi Government مظاہرہ کیا۔
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز لیے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا کہ جب دوسری ریاستوں کی حکومتیں ڈیزل پر ٹیکس کم کرسکتی ہیں تو دہلی حکومت کیوں نہیں کر سکتی۔
اس احتجاج کے دوران بی جے پی کے رہنما آدیش گپتا نے کیجریوال حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال دہلی کے عوام کو راحت پہنچانے کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'پٹرول۔ڈیزل پر ویٹ کی شرح 10 فیصد کم ہو'
واضح رہے کہ دہلی میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے گزشتہ ہفتہ ہی پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی کم کی تھی جس کے بعد پٹرول آٹھ روپے سستا ہوگیا تھا تو وہیں اب کیجریوال پر بی جے پی اور کانگریس پارٹی نے دباؤ بنانا شروع کردیا ہے کہ جب دوسری ریاستیں ڈیزل پر ویٹ کم کرسکتی ہے تو دہلی میں کیجریوال حکومت کیوں نہیں کم کررہی ہے۔
بی جے پی نے آج احتجاج کے دوران کیجریوال حکومت کی پالیسی کی زبردست نکتہ چینی کی اور دہلی حکومت سے ڈیزل سے ویٹ فوراً کم کرنے کا مطالبہ کیا۔