ETV Bharat / state

دہلی کی پنجاب پر 5 رنز سے دلچسپ جیت - وجے ہزارے ٹرافی

للت یادو کی ناٹ آؤٹ 54 رن کی شاندار اننگز اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی سے دہلی نے پنجاب کو وجے ہزارے ٹرافی کے گروپ اے اور بی کے انتہائی دلچسپ مقابلے میں پیر کو پانچ رنز سے ہرا دیا۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Oct 14, 2019, 11:38 PM IST

دہلی نے 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 220 رن بنانے کے بعد پنجاب کو نو وکٹ پر 215 رن پر محدود کر کے دلچسپ جیت اپنے نام کی۔دہلی کی آٹھ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور اس کے 18 پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ پنجاب کو 10 میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کھاتے میں 24 پوائنٹس ہیں۔

دہلی کی میچ میں شروعات خراب رہی اور اس کے تین وکٹ محض 18 رن پر گر گئے۔اسٹار بلے باز شکھر دھون 20 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے صرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان دھرو شوری نے 76 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رن، نتیش رانا نے 49 گیندوں میں سات چوکوں کے سہارے 39 رن، ہمت سنگھ نے 43 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 33 رن، للت نے 53 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 54 اور منن شرما نے 28 گیندوں میں 21 رنز بنا کر دہلی کو چیلنج اسکور تک پہنچایا۔ پنجاب کی طرف سے سدھارتھ کول نے 48 رن پر پانچ وکٹ لئے۔

پنجاب کی طرف سے انمول پريت سنگھ نے 95 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے سب سے زیادہ 73 رن بنائے لیکن اپنی ٹیم کو جیت کی منزل تک نہیں لے جا سکے۔ ابھیشیک شرما نے 32 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے جارحانہ 36، کپتان مندیپ سنگھ نے 25 اور شرد لومبا نے 64 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے۔

دہلی کے لیے نوديپ سینی نے 44 رن پر دو وکٹ، پون نیگی نے 40 رن پر دو وکٹ، نتیش رانا نے 34 رن پر دو وکٹ اور للت یادو نے 22 رن پر دو وکٹ لئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.