چاندنی چوک سے عآپ امیدوار پرہلاد سنگھ ساہنی جو پہلے کانگریس کے ٹکٹ سے چار بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، اس بار وہ عام آدمی پارٹی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
وہ سیول لائن راج پور روڈ پر واقع اس پولنگ مرکز جائزہ لینے پہنچے تھے، جہاں پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ووٹ کرنے کے لیے آنے والے تھے۔
اس دوران انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پورا ماحول عام آدمی پارٹی کے حق میں ہے۔'
اس دوران جب ان سے کانگریس امیدوار الکا لامبا کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے پوچھا، کون ہے الکا لامبا، کہاں سے آئی ہے الکا لامبا، کس نے دیکھا ہے الکا لامبا کو؟
انہوں نے کہا کہ،' ابھی تک تو لاگوں کو یہی نہیں معلوم کی وہ آدمی ہے یا عورت۔'
غورطلب ہے کہ چاندنی چوک حلقہ اسمبلی سے گذشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی الکا لامبا نے بعد میں عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے کر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئی تھیں اور وہ اس بار کانگریس پارٹی کے ٹکٹ سے چاندنی چوک سے امیدوار ہیں۔