ETV Bharat / state

دہلی: ووٹوں کی گنتی کے لیے سکیورٹی انتظامات سخت - دہلی اسمبلی کی 70 اسمبلی نشستوں کے لیے پولنگ

قومی دارالحکومت دہلی میں اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے 8 فروری کو پولنگ ہوئی تھی جبکہ 11 فروری کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

ووٹوں کی گنتی کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات
ووٹوں کی گنتی کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات
author img

By

Published : Feb 10, 2020, 5:15 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:29 PM IST

دہلی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے لیے 11 اضلاع میں 21 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے 8 فروری کو پولنگ ہوئی تھی، اس کے بعد ای وی ایم کو 21 کاؤنٹنگ سینٹرز پر بنائے گئے اسٹرانگ روم میں سخت سکیورٹی انتطامات میں رکھا گیا ہے۔

دہلی الیکشن کمیشن کے دفتر سے ملی اطلاع کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس میں دہلی پولیس، ہوم گارڈ اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے 50 ٹیموں کو ریزرو رکھا گیا ہے، ہر ٹیم میں 40 تا 45 جوان شامل ہیں۔

شمال مغربی ضلع میں ووٹوں کی گنتی کے تین مراکز بنائے گئے ہیں، نریلا روڈ پر گھیورا میں واقع چھوٹو رام دیہی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں دو رٹھالہ اور کراری اسمبلی سیٹوں کے لیے رائے شماری کی جائے گے۔

کرالا میں واقع سرودے کنیا ودیالیہ میں منڈکا اسمبلی نشست کی ووٹوں کی گنتی ہوگی، منگولپوری صنعتی علاقہ فیز ون میں واقع آئی ٹی آئی میں سلطان پور ماجرا اور منگولپوری اسمبلی سیٹ کی گنتی ہوگی، پیتم پورا میں منی مایا رام جین روڈ پر واقع کستوربا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اور گرو گووند سنگھ کالج میں شالیمار باغ اور تری نگر اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

شمال مشرقی دہلی کی گوکل پوری، مصطفیٰ آباد اور کراول نگر اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی نند نگری میں واقع آئی ٹی آئی کی نئی بلڈنگ میں ہوگی، اس کے علاوہ سیلم پور اور گونڈا اسمبلی کے ووٹ پشتہ روڈ کے نزدیک شاستری پارک میں جی بی ایس میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

وسطی ضلع کی سات اسمبلی نشستوں براڑی، تمار پور، صدر بازار، چاندنی چوک، مٹیا محل، بلی مارا ن اور کرول باغ کے ووٹوں کی گنتی دھیرت پور میں واقع سر سی وی رمن انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ہوگی۔

جنوبی ضلع کی پانچ اسمبلی سیٹوں کی گنتی کے لیے دو مقامات پر کاؤنٹنگ سینٹر بنائے گئے ہیں، ان میں مالویہ نگر، مہرولی اور چھتر پور کے ووٹ سری فورٹ روڈ میں واقع جیجا بائی اندسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جبکہ دیولی اور امبیڈکر نگر کے ووٹوں کی گنتی ساکیت کے جے بلاک میں واقع ویر چندر سنگھ گڑوالی سرودیہ بال ودیالیہ میں ہوگی۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Feb 10 2020 3:40PM

دہلی اسمبل ووٹوں کی گنتی کے لئے 21مراکز، سیکورٹی کے پختہ انتظامات

نئی دہلی، 10فروری (یو این آئی) دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کے لئے منگل کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لئے 11 اضلاع میں 21مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

اسمبلی کے لئے 8فروری کو پولنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد ای وی ایم کو 21کاونٹنگ سنٹروں پر بنائے اسٹرونگ روم میں رکھوا کر آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

دہلی الیکشن افسر دفتر سے پیر کو موصولہ اطلاع کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالنے کیلئے سیکورٹی کے تین سطحی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہلی پولیس، ہوم گارڈ اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نپٹنے کے لئے 50ٹیموں کو ریزرو رکھا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں چالیس سے 45جوان شامل ہیں۔

شمال مغربی ضلع میں ووٹوں کی گنتی کے تین مراکز بنائے گئے ہیں۔ نریلا روڈ پر گھیورا میں واقع چھوٹو رام دیہی انسٹی ٹیوٹ آف تکنالوجی، میں دو رٹھالہ اور کراری اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹ گنے جائیں گے۔ کرالا میں واقع سرودے کنیا ودیالیہ میں منڈکا اسمبلی سیٹ کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ منگولپوری صنعتی علاقہ فیس۔ ایک کے پاکٹ بی میں واقع آئی ٹی آئی میں سلطان پور ماجرا اور منگولپوری اسمبلی سیٹ کی گنتی ہوگی۔ پیتم پورا میں منی مایا رام جین روڈ پر واقع کستوربا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اور گرو گووند سنگھ کالج میں شالیمار باغ اور تری نگر اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

شمال مشرقی دہلی کی گوکل پوری، مصطفی باد اور کراول نگر اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی نند نگری میں واقع آئی ٹی آئی کی نئی بلڈنگ میں ہوگی۔ سیلم پور اور گونڈا اسمبلی کے ووٹ پشتہ روڈ کے نزدیک شاستری پارک میں جی بی ایس ایس ایس میں گنے جائیں گے۔

وسطی ضلع کی سات سیٹوں براڑی، تمار پور، صدر بازار، چاندنی چوک، مٹیامحل، بلیمارا ن اور قرول باغ اسمبلی سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی دھیرت پور میں واقع سر سی وی رمن انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ہوگی۔

جنوبی ضلع کی پانچ اسمبلی سیٹوں کی گنتی کے لئے دو مقامات پر کاونٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ان میں مالویہ نگر، مہرولی اور چھتر پور کے ووٹ سری فورٹ روڈ میں واقع جیجا بائی اندسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور دیولی اور امبیڈکر نگر کے ووٹوں کی گنتی ساکیت کے جے بلاک میں واقع ویر چندر سنگھ گڑوالی سرودیہ بال ودیالیہ میں ہوگی۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 9:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.