ETV Bharat / state

دہلی میں الیکشن کل، سکیورٹی سخت - دہلی میں 8 فروری کو اسمبلی انتخابات[

دہلی میں 8 فروری کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دہلی پولیس کی جانب سےسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس انتخاب میں 90 ہزار فوجی مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہوں گے۔

دہلی الیکشن 2020: ووٹنگ میں صرف 1 دن باقی، سیکیورٹی مزید مضبوط

author img

By

Published : Feb 7, 2020, 11:14 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:17 PM IST

دارالحکومت دہلی میں 8 فروری2020 کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کل شام 6 بجے انتخابی مہم روک دی گئی۔ اسی کے ساتھ انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس انتخاب میں 90 ہزار فوجی مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات ہوں گے۔

دہلی پولیس کے علاوہ فوجی دستوں کی کمپنیاں اور مختلف ریاستوں کے ہوم گارڈز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی کئی پولنگمراکز پر نظر رکھی جائے گی۔

دہلی پولیس کے ترجمان ایڈیشنل کمشنر مندیپ سنگھ رندھاوا نے بتایا کہ 'دہلی پولیس انتخابات کے لیے پولنگ بوتھ پر سکیورٹی پوری ہو چکی ہے۔ دہلی پولیس پوری طرح سے تیار ہے۔ دہلی پولیس اور سی آر پی ایف کی ذمہ داری بوتھ کے باہر سے اندر تک ہوگی۔ اسی کے ساتھ ہی دیگر ریاستوں کے ہوم گارڈ کے جوانوں کو سیکیورٹی اور لوگوں کی مدد کے لئے تعینات کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نظر رکھے گا

دہلی میں الیکشن کمیشن کی ٹیم ہر جگہ نظر رکھے گی۔ اس کے لیے دہلی کے چیف انتخابی افسر کے دفتر میں ایک خصوصی نگرانی روم کو تشکیل دیا گیا ہے، جہاں افسران کی ایک ٹیم نگرانی کے لئے ہے۔

ڈی ٹی سی بس سروس 4 بجے سے شروع ہوگی

انتخابی وقت کے دوران دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے صبح 4 بجے سے اپنی خدمات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انتخابی ڈیوٹی میں تعینات ملازمین اور ووٹرز کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کارپوریشن نے ایسے 35 راستوں کی نشاندہی کی ہے جہاں یہ خصوصی سہولت دی جائے گی۔

Intro:Body:

Urdu

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 12:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.