ETV Bharat / state

دہلی: مسلم اکثریتی علاقوں میں پولنگ فیصد اطمینان بخش - press conference of election commission of india

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے لیے ووٹنگ کے لیے مسلم اکثریتی علاقوں میں بیداری پائی گئی اور تقریباً سبھی علاقوں میں رائے دہندگان نے بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا
الیکشن کمیشن آف انڈیا
author img

By

Published : Feb 8, 2020, 10:35 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:47 PM IST

دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا جبکہ چند پولنگ اسٹیشنز پر ابھی بھی ووٹنگ جاری ہے۔

اس دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے پریس کانفرنس میں فراہم کی گئی معلومات کے مطابق اب تک 57.68 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ پولنگ ابھی بھی جاری ہے، حالانکہ سنہ 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں 67.12 فیصد رائے دہندگان نے حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پریس کانفرنس، ویڈیو

سب سے زیادہ ووٹنگ کا فیصد مٹیا محل حلقہ اسمبلی میں درج کیا گیا جہاں کا پولنگ فیصد 68.36 رہا ہے جبکہ دیگر مسلم اکثریتی علاقوں کی بات کی جائے تو وہاں بھی ووٹنگ کا فیصد کافی بہتر رہا تاہم دہلی کینٹ میں سب سے کم ووٹنگ یعنی 39.52 فیصد درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلی ماران حلقہ اسمبلی میں 58 فیصد، مصطفیٰ آباد حلقہ اسمبلی میں 66 فیصد، سیلم پور حلقہ اسمبلی میں 60 فیصد اور اوکھلا حلقہ اسمبلی میں 51 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ مزید ووٹنگ جاری ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے کچھ اور اعداد و شمار میڈیا کے ساتھ شیئر کیے گئے ہیں ان میں 80 برس کی عمر سے زائد رائے دہندگان کی تعداد جو پولنگ اسٹیشن تک نہیں پہنچ سکی انہیں گھر پر ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی گئی، اس سہولت کا فائدہ اٹھانے والے بزرگوں کی تعداد 2257 رہی جبکہ 488 معذور ووٹرز میں سے 429 نے ووٹرز نے گھر بیٹھے ووٹ دیا۔

Intro:Body:دہلی اسمبلی انتخابات میں پچھلے پانچ سال پولنگ اسٹیشنز کا وقت ختم ہوچکا ہے لیکن ابھی بھی کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ جاری ہے اس دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں دی گئی جانکاری کے مطابق ابھی تک 57.68 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے اور مزید ابھی جاری ہے، حالانکہ 2015 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں 67.12 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی.

پوری دہلی میں سب سے زیادہ ووٹنگ کا فیصد مٹیا محل حلقہ اسمبلی میں 68.36 فیصد کا رہا ہے جبکہ دیگر مسلم اکثریتی علاقوں کی بات کی جائے تو وہاں بھی ووٹنگ کا فیصد کافی بہتر رہا تاہم دہلی کینٹ میں سب سے کم ووٹنگ 39.52 فیصد رہا.

آپ کو بتادے کہ بلیماران حلقہ اسمبلی میں 58 فیصد مصطفیٰ آباد حلقہ اسمبلی میں 66 فیصد سیلمپور حلقہ اسمبلی میں 60 فیصد اور اوکھلا حلقہ اسمبلی میں 51 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ہے اور مزید جاری ہے.

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے کچھ اور اعدادوشمار میڈیا کے ساتھ شئیر کیے گئے ہیں ان میں 80سال سے زائد ووٹرز کی تعداد جو پولنگ اسٹیشن تک نہیں پہنچ پائی انہیں گھر پر ہی ووٹ ڈالنے کی سہولیت کا فائدہ اٹھانے والے بزرگوں کی تعداد 2257 کی رہی جبکہ 488 معذور ووٹرز میں سے 429 نے ووٹرز نے گھر بیٹھے ووٹ دیا.Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.