دہلی ائیرپورٹ نے گھریلو ہوائی مسافروں کے لیے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ دہلی ائیرپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن ریاستوں سے کووڈ کے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ان ریاستوں سے دہلی آنے والے ہوائی مسافروں کی رینڈم کورونا جانچ ائیرپورٹ پر کی جائے گی۔ دہلی ائیرپورٹ نے ٹوئیٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی۔
ائیرپورٹ کے ذریعہ کیے گئے ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ 'حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے ہدایت کے مطابق دہلی ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) ان ریاستوں سے دہلی آنے والے مسافروں کی رینڈم طور پر کورونا جانچ کرے گی، جہاں گذشتہ دنوں میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
دہلی ائیرپورٹ نے مسافروں کو ایڈوائزری میں یہ بھی بتایا ہےکہ نمونہ کو جمع کرنے کے بعد مسافروں کو ہوائی اڈے سے باہر جانے دیا جائے گا۔حالانکہ اگر مسافر کورونا سے متاثر پایا جاتا ہے تو اسے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود وزارت کے قوانین کے مطابق قرنطینہ اختیار کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:دہلی میں کورونا کے 1819 نئے کیسز
ایک دن قبل ڈی جی سی اے نے ہوائی اڈوں سے کہا تھا کہ جو مسافر کووڈ-19 کے رہنما خطوط کے مطابق صحیح سے ماسک نہیں لگاتے اور سماجی دوری پر عمل نہیں کرتےہیں۔ ان پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ڈی جی سی اے نے 13 مارچ کو ہوائی اڈؤں اور ہواباز کمپنی سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہا گیا تھا کہ مسافر ہوائی مسافت کے دوران ہر وقت ماسک پہنیں اور سماجی دور برقرار رکھیں۔