ETV Bharat / state

ریلوے ٹریک کی مرمت کے دوران حادثہ، ایک مزدور کی موت

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 1:26 PM IST

دارالحکومت دہلی کے اکشردھام مندر کے قریب یمنا کھادر علاقے میں ریلوے ٹریک کی مرمت کے دوران ہوئے حادثے میں ایک مزدور کی موت واقع ہوگئی ہے، جبکہ 8 مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔

ریلوے ٹریک کی مرمت کے دوران حادثہ، ایک مزدور کی موت
ریلوے ٹریک کی مرمت کے دوران حادثہ، ایک مزدور کی موت

مشرقی دہلی میں اکشردھام مندر کے قریب میں واقع یمنا کھادر علاقے میں ریلوے پٹریوں کی مرمت کے دوران پیش آئے ایک حادثے میں 8 مزدور زخمی ہوگئے۔اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تمام مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کے ذریعہ ایک مزدور کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ کل دیر رات کو پیش آیا ہے۔اکشر دھام مندر کے قریب یمنا کھادر علاقے میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے۔اس دوران لوہے کا پلر گرنے سے وہاں موجود 8 مزدور اس کے نیچے آگئے۔

ڈی سی پی دیپک یادو نے بتایا کہ اس حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے تمام زخمیوں کو جی ڈی وی اسپتال ا ور جگ پرویش اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں ایک مزدور کو ڈاکٹر نے مردہ قرار دے دیا۔ہلاک شدہ کی پہچان شہزاد کے طور پر ہوئی ہے، وہ الور کا رہائشی ہے۔فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر کارروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.