دہلی: عالمی وبا کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 19،953 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد دہلی میں کورونا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12،32،942 ہوگئی ہے۔ وہیں پچھلے 24 گھنٹوں میں 338 مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17،752 ہوگئی ہے۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی بات کریں تو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18،788 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں کورونا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد اب 11،24،771 ہوگئی ہے۔
دہلی میں کورونا کے 90،419 فعال مریض موجود ہیں۔ وہیں ہوم کورنٹائن میں علاج کیے جانے والے مریضوں کی تعداد 49،829 ہے۔
دہلی میں کورونا کے کنٹینمنٹ زون کی تعداد اب بڑھ کر 46،173 ہوگئی ہے۔ اگر آپ کورونا ٹیسٹنگ کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 74،654 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 57،507 ٹیسٹ آر ٹی پی سی آر اور 17،147 اینٹیجن ٹیسٹ کے ذریعے کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں کورونا ٹیسٹ کی کل تعداد 1،74،39،261 رہی ہے۔