اطلاعات کے مطابق لاورنس روڈ پر واقع آٹا مل کے بیسمنٹ کا ٹینک کافی دنوں سے بند تھا جس کی صفائی کے لیے دو مزدوروں کو ٹینک میں اتارا گیا تھا، لیکن کافی وقت گزرنے کے بعد ان کی طرف سے کوئی سرگرمی و حرکت نہیں سنائی دی تو فائر آفیسر اور دہلی پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی اور بیسمینٹ کو توڑ کر دونوں مزدوروں کو باہر نکالا گیا۔
فائر افسر اشوک کمار جیسوال نے کہا کہ' وہ ٹینک صاف کرنے کے لیے گئے تھے، ٹینک کو کچھ وقت کے لیے بند کیا گیا تھا، اسی لیے وہ ٹینک میں بنی زہریلی گیس میں پھنس گئےہو'۔
انہیں قریب کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔