ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ بینک کا آغاز - دہلی میں پلازمہ بینک کا آغاز

دہلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ آسانی سے دستیاب کرانے کے لیے دہلی میں پلازمہ بینک شروع کیا گیا۔

دہلی میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ بینک کا آغاز

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 6:57 PM IST

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج اس کی شروعات کرتے ہوئے اس انفیکشن سے ٹھیک ہونے والے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے آگے آنے اور پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین متعارف نہیں کروائی جاتی، پلازمہ تھراپی وائرس کے علاج میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ یہ ملک کا پہلا پلازمہ بینک ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد 1031 نمبر پر کال کرکے اپنی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، واٹس ایپ 8800007722 پر بھی خواہش مند افراد اپنا اندراج کروا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف وہی شخص پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے جسے کورونا ہوا ہو اور وہ اس سے صحت مند ہوچکا ہو۔ عطیہ دینے کے خواہشمند شخص کورونا سے کم سے کم 14 دن پہلے ٹھیک ہو جانا چاہیے۔ اور اس کی عمر 18 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض پلازمہ نہیں دے سکتا۔ وہ شخص جس کا بلڈ پریشر 140 سے زیادہ ہو پلازمہ نہیں دے سکتا۔ ہائپر ٹینشن کے مریض جن کا وزن 50 کلو سے بھی کم ہے، وہ عورت جو ایک بار حاملہ ہوئی ہو، کینسر سے صحت مند ہونے والے، گردہ، دل، جگر کی بیماری والے بھی پلازمہ نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پلازمہ دینے کے عمل میں 45 منٹ سے ایک گھنٹہ لگتا ہے۔

وزیر اعلی نے کورونا انفیکشن سے متاثرہ صحت مند لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاجو شخص کورونا انفیکشن سے صحت مند ہوچکے ہیں ان سے میری ہاتھ جوڑ کر میری درخواست ہے کہ پلازمہ عطیہ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔ کسی کی جان بچانے کاموقع بہت مشکل سے ملتا ہے۔ آپ لوگوں کے پاس یہ موقع ہے، لہذا آگے آئیں اور مریضوں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کریں۔

اہم بات یہ ہے کہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو حالت خراب ہونے پر پلازمہ تھراپی بھی دی گئی تھی اور وہ صحت یاب ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.