ETV Bharat / state

دہلی: فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی، 43 ہلاک - دہلی کے رانی جھانسی روڈ

قومی دارالحکومت دہلی میں آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، اس سانحہ میں 43 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی، 43 ہلاک
فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی، 43 ہلاک
author img

By

Published : Dec 8, 2019, 9:43 AM IST

Updated : Dec 8, 2019, 9:04 PM IST

دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک چار منزلہ عمارت میں اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی جس میں کم از کم 43 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

ہلاک ہونے والوں کی میڈیکل رپورٹ، ویڈیو

فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق واقعے کی اطلاع صبح پانچ بج کر 20 منٹ کے قریب موصول ہوئی اور اس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی تقریباً 30 گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔

افسر کے مطابق عمارت سے باہر نکالے گئے لوگوں کو نزدیکی لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی ) اور ہندو راؤ اسپتال میں علاج کے لیے بھیجا گیا۔

دہلی: اناج منڈی میں خوفناک آتشزدگی

حادثے میں دم گھٹنے کی وجہ سے کم از کم 43 افراد کی موت ہو گئی ہے اور بڑی تعداد میں دونوں اسپتالوں میں لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں ایل این جے پی اسپتال انتظامیہ نے متعدد ہلاک شدگان کی شناخت کرتے ہوئے ان کی میڈیکل رپورٹ جاری کی ہے۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Dec 8, 2019, 9:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.