ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ کے چیئرمین منوج پانڈے، شمالی ریلوے کے جنرل منیجر ٹی پی سنگھ نے مقابلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران اور ملک کی تمام ریاستوں کے کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
مہمان خصوصی منوج پانڈے نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'آپ سب اپنی اپنی ریاست سے اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرنے آئے ہیں آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ نہ صرف اپنے کھیل میں بلکہ اپنے طرز عمل میں بھی بہتر ہیں۔
اس سے قبل پہلے اور دوسرے میچ میں ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ کے سکریٹری پی سی لوچب اور ناردرن ریلوے اسپورٹس ایسوسی ایشن کی سکریٹری شائستہ مشرا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ چیمپیئن شپ ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ کے زیر اہتمام ہو رہی ہے۔
مقابلہ کے پہلے دن مہاراشٹر نے کرناٹک کو 13-14 سے شکست دی، دوسرے میچ میں پنجاب نے منی پور کو 12-28 سے ہرایا جبکہ مدھیہ پردیش نے گوا کو 3-23 سے اور اتر پردیش نے اڑیسہ کو 9-29 سے شکست دی۔
اس موقع پر ارجن ایوارڈ یافتہ نریش کمار، شمالی ریلوے کے سکریٹری ونمر مشرا ، ہینڈ بال فیڈریشن آف انڈیا کی ٹریزر پریتپال سلوجا، جسبیر سنگھ بِسلا، سچن چودھری، قومی ویمن ہینڈ بال ٹیم کے چیف کوچ مہیندر سنگھ، جگمندر سنگھ وغیرہ موجود تھے۔