ETV Bharat / state

Rajnath Singh Visits Indira Point وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا اندرا پوائنٹ کا دورہ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو ملک کی سب سے جنوبی سمندری سرحد اندرا پوائنٹ پہنچ کر سرحدوں کی حفاظت کا جائزہ لیا۔ Rajnath Singh reviewed border security

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا اندرا پوائنٹ کا دورہ

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 9:18 AM IST

نئی دہلی: انڈمان اور نکوبار جزائر کے اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 06 جنوری 2023 کو اندرا پوائنٹ کا دورہ کیا، جو ملک کے سب سے جنوبی سرے پر واقع ہے۔ ان کے ہمراہ کمانڈ -ان-چیف انڈمان اور نکوبار کمان (سی آئی این سی اے این) لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ تھے۔ راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا اور فوجیوں کو خطے میں قومی مفادات کا تحفظ جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ اندرا پوائنٹ گریٹ چینل کے ساتھ واقع ہے، جسے معروف طور پر 'سکس ڈگری چینل' کہا جاتا ہے جو کہ بین الاقوامی ٹریفک کے لیے ایک بڑی شپنگ لین ہے۔ مسلح افواج کی جامع موجودگی، بھارت کو خطے میں مکمل سیکورٹی فراہم کنندہ ہونے کی اپنی ذمہ داری کو بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے تیار رکھتی ہے۔

اپنے سفر کے راستے میں وزیر دفاع نے کار نکوبار جزیرے اور کیمبل بے پر قیام کیا، جہاں انہیں زمینی حالات سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے وہاں انڈمان اور نکوبار کمان کے مشترکہ فوجی دستوں سے بھی بات چیت کی اور بے مثال بہادری اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے پر ان کی تعریف کی۔ وزیر دفاع انڈمان اور نکوبار جزائر کے جنوبی گروپ کے علاقے سے پہلے سے واقف ہیں۔ انہوں نے آئی این ایس باز کا بھی دورہ کیا اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ 05 جنوری 2023 کو وزیر دفاع نے پورٹ بلیئر میں انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں اور آپریشنل علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh Inaugurated Projects راجناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے دو پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

جنوری 2019 کے بعدیہ وزیردفاع کا اندرا پوائنٹ کا پہلا دورہ ہے۔ ہند بحرالکاہل کے ان دور درازکے جزیروں کی نزدیکی کے پیش نظر، اسٹریٹجک سگنلنگ کے علاوہ، انڈمان اور نکوبار کمانڈ کے رکشا منتری کے دورے نے ان دور دراز علاقیمی واقع جزائر میں تعینات فوجیوں کو حوصلہ بخشا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اے اینڈ این کمانڈ 21 سال پرانی کامیاب انٹیگریٹڈ تھیٹر کمانڈ ہے، جس کی اب قومی سطح پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ Rajnath Singh Visits indira point

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.