ETV Bharat / state

Corona pandemic: گذشتہ 91 دنوں میں کورونا کے سب سے کم معاملات

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 5:59 PM IST

ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 42،640 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور یہ تعداد گذشتہ 91 دنوں میں سب سے کم ہے۔

گذشتہ 91 دنوں میں کورونا کے سب سے کم معاملات

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) کے معاملات میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 42،640 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور یہ تعداد گذشتہ 91 دنوں میں سب سے کم ہے، دریں اثنا، پیر کو 86 لاکھ 16 ہزار 373 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 28 کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار 201 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42،640 نئے کیسز درج ہونے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 99 لاکھ 77 ہزار 861 ہوگئی ہے۔

وہیں 81 ہزار 839 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 89 لاکھ 26 ہزار 038 ہوگئی ہے۔ سرگرم معاملات 40 ہزار 366 سے کم ہوکر 6 لاکھ 62 ہزار 521 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1،167 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 302 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:

کووڈ مفت ویکسینیشن: پہلے دن 84 لاکھ سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی

ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 2.21 فیصد، بحالی کی شرح 96.49 فیصد اور اموات کی شرح 1.30 فیصد ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 7،840 کمی واقع ہونے کے بعد مہاراشٹر میں یہ تعداد کم ہو کر 1،27،523 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 13،758 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 57،33،215 ہوگئی ہے، جبکہ 352 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1،18،313 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس عرصے کے دوران فعال معاملات 6،241 سے کم ہو کر 1،00،135 ہوچکے ہیں اور 13،596 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 27،04،554 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 94 مریضوں کی اموات سے کل اموات کی تعداد 12،154 ہوگیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.