ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 3,59,488 ہوگئی۔ اس دوران مزید 3,736 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کل 3,27,390 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

Decrease in active cases of corona in Delhi
دہلی میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 1:32 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں اتوار کے روز کورونا وائرس کے 2,832 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3.59 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

دریں اثناء کورونا وائرس سے مزید 54 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6,312 ہو گئی ہے۔ دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34,411 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور یہاں اب تک وائرس کے کل 43,98,819 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

دار الحکومت میں فی 10 لاکھ پر پانچ کا اوسط اعداد و شمار 2,31,516 ہے۔ قومی دار الحکومت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 25,786 ہو گئی جو اتوار کے روز 26,744 کو تھی۔ اس درمیان قومی راجدھانی میں کنٹینمنٹ زون میں ایک بار پھر سے اضافہ درج کیا ہے اور ان کی تعداد بڑھ کر 2930 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.