ETV Bharat / state

جامع مسجد کو 30 جون تک عام نمازیوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ - jama masjid door close

دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ آج بعد نماز مغرب سے 30 جون تک جامع مسجد کے دروازے عوام کے لیے بند رہیں گے۔

جامع مسجد کو 30 جون تک بند کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:22 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ حالانکہ شاہی مسجد فتحپوری میں اس طرح کی کوئی بھی پابندی فی الحال عائد نہیں کی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ عوام اور مفتیان کرام سے مسجد کو بند کرنے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔

جامع مسجد کو 30 جون تک بند کرنے کا فیصلہ

ان کے اس بیان سے قبل دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی جانب سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ اگر اسی طرح کے حالات رہے تو 31 جولائی تک دہلی میں ساڑھے پانچ لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ایسے میں سید احمد بخاری کی جانب سے عوام میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

ابھی دیکھنا یہ ہوگا کہ اس فیصلے کے بعد مسلم حلقوں میں اس فیصلے کو کتنا سراہا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.