ETV Bharat / state

شاہجہانی مسجد کو بند رکھنے کا شاہی امام کا فیصلہ فراست و بصیرت سے معمور: اختر الواسع - امام سید احمد بخاری

ماہر اسلامیات کے پروفیسر اخترالواسع نے کورونا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر شاہجہانی جامع مسجد کو بدستور بند رکھنے کے شاہی امام سید احمد بخاری کے ارادے کو فراست اور بصیرت سے معمور قرار دیا ہے۔

شاہجہانی مسجد کو بند رکھنے کا شاہی امام کا فیصلہ فراست و بصیرت سے معمور: اختر الواسع

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 11:01 PM IST

ئی دہلی: ماہر اسلامیات کے پروفیسر اخترالواسع نے کورونا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر شاہجہانی جامع مسجد کو بدستور بند رکھنے کے شاہی امام سید احمد بخاری کے ارادے کو فراست اور بصیرت سے معمور قرار دیا ہے۔

یہاں جاری ایک اخباری بیان میں پروفیسر واسع نے کہا کہ شاہی امام نے دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے بجا طور پر شاہجہانی جامع مسجد کو ایک بار پھر سے بند کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہی امام نے 30 جون تک احتیاط کے طور پر مسجد کو بند کرنے کا باضابطہ اعلان کل کیا تھا۔

شاہجہانی مسجد کو بند رکھنے کا شاہی امام کا فیصلہ فراست و بصیرت سے معمور: اختر الواسع
شاہجہانی مسجد کو بند رکھنے کا شاہی امام کا فیصلہ فراست و بصیرت سے معمور: اختر الواسع
پروفیسر واسع نے کہا کہ شاہی امام کے اس فیصلے میں تدبر کی جھلک نمایا ہے جس کا رخ صرف کورونا وائرس کی طرف نہیں بلکہ فرقہ وارانہ وائرس کی طرف بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کو اگر حالات اور بے قابو ہوئے تو سارا الزام ملت پر آسکتا ہے۔شاہی امام مفتی مکرم نے بھی شاہی امام بخاری کے محتاط اقدام کی تائید و ستائش کی ہے۔واضح رہے کہ 8 جون کو مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے تمام عبادت گاہوں سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد جامع مسجد کو طویل لاک ڈاؤن کے بعد کھولا گیا تھا لیکن نماز کو صحن تک محدود رکھا گیا تھا ۔اس کے باوجود حالات تشویشناک نظر آئے ۔ اسی دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جامع مسجد کے رابطہ عامہ کے افسر امان اللہ کی بھی موت واقع ہوگئی ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.