ETV Bharat / state

ایمس اور ایل این جے پی اسپتال کی او پی ڈی خدمات بند کرنے کا فیصلہ - کورونا کے معاملات میں تیزی سے ہورہے اضافے

کورونا کے معاملات میں تیزی سے ہو رہے اضافے کے سبب حکومت نے ایمس اور ایل این جے پی ہسپتال کی او پی ڈی خدمات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمس اور ایل این جے پی اسپتال کے اوپی ڈی خدمات بند کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 12:54 PM IST

نئی دہلی: دارالحکومت میں کورونا کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر حکومت نے ایمس اور ایل این جے پی اسپتال کی او پی ڈی خدمات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کی ہدایت پر ڈاکٹر ڈی کے شرما نے 8 اپریل سے او پی ڈی سروس بند کرنے کا سرکلر جاری کیا ہے۔

ایمس سے جاری کردہ سرکلر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایمس میں بڑھتے کورونا کے معاملات کے پیش نظر 8 اپریل سے او پی ڈی سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے جس کے بعد سے او پی ڈی رجسٹریشن آف لائن موڈ میں نہیں ہوگی۔

اس کے ساتھ ہی سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ ایمس میں کورونا کے داخل مریضوں اور مشتبہ مریضوں کے علاج و معالجے کے لئے ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان کو ڈائیورٹ کر دیا گیا ہے۔

اس سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ او پی ڈی یا خصوصی کلینک میں پہلے سے اندراج شدہ مریضوں کو ڈاکٹروں کے ذریعے بلایا جاسکتا ہے اور وہ ان کا علاج کر سکتے ہیں۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تمام محکموں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ انہیں اپنی فیکلٹی اور او پی ڈی سروس کے بارے میں آگاہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی کمپیوٹر ڈپارٹمنٹ کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کی سہولیات میں بہتری لائے۔

واضح رہے کہ دہلی میں بدھ کے روز 5100 کورونا کے نئے معاملے درج ہوئے تھے اور 17 اموات ہوئیں۔ دہلی میں اب تک مجموعی طور پر 6،85،062 معاملات درج ہوچکے ہیں اور 11،113 اموات ہوچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.