نئی دہلی:لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر بحث جاری ہے۔ مرکزی وزیر قانون ارجن سنگھ میگھوال نے خواتین ریزرویشن بل پر روشنی ڈالی اور اسے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اہم اور ضروری قرار دیا۔
-
#WATCH | Women's Reservation Bill | Union Law & Justice Minister Arjun Ram Meghwal says, "...This Bill will enhance the dignity of women as well as equality of opportunities. Women will get representation. There are four important clauses..." pic.twitter.com/BDamDXOZdq
— ANI (@ANI) September 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Women's Reservation Bill | Union Law & Justice Minister Arjun Ram Meghwal says, "...This Bill will enhance the dignity of women as well as equality of opportunities. Women will get representation. There are four important clauses..." pic.twitter.com/BDamDXOZdq
— ANI (@ANI) September 20, 2023#WATCH | Women's Reservation Bill | Union Law & Justice Minister Arjun Ram Meghwal says, "...This Bill will enhance the dignity of women as well as equality of opportunities. Women will get representation. There are four important clauses..." pic.twitter.com/BDamDXOZdq
— ANI (@ANI) September 20, 2023
کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پر ہورہی بحث میں حصہ لیا۔انھوں نے ایوان میں کانگریس کی طرف سے بحث کا آغاز کرتے ہوئے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بل ان کے آنجہانی شوہر اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا خواب تھا اور اس کے نفاذ میں تاخیر پر سونیا گاندھی نے سوال اٹھایا۔
سونیا گاندھی نے کہا کہ "بھارت کے معاشرے میں خواتین کے کردار کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ گھر کے کاموں سے لے کر باہر کی دنیا تک، اس ملک کی خواتین نے انہیں دیئے گئے ہر کام کو کامیابی سے نبھایا ہے۔ ماں، گھر کے منتظم اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے طور پر ان کی صلاحیتیں کوئی معمولی کامیابی نہیں ہیں۔خواتین مشکلات کے درمیان صبر کے ساتھ کھڑی رہیں۔ میری پارٹی خواتین کے ریزرویشن بل کی حمایت کرتی ہے،"
گاندھی نے مزید کہا، "بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کرتے دیکھا گیا۔ سروجنی نائیڈو، سوچیتا کرپلانی اور کئی دیگر مجاہد آزادی کے نام ممتاز مرد مجاہد آزادی کے ساتھ لئے گئے ہیں۔ آزادی کے بعد، خواتین نے معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا،" اس دوران سونیا گاندھی نے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی۔
کانگریس کی لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ اس بل کو فوری طور پر نافذ کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی جلد از جلد ذات پر مبنی مردم شماری کرا کے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی خواتین کے ریزرویشن کا انتظام کیا جائے۔ حکومت کو اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جو بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے تعاون کو تسلیم کرنے اور اظہار تشکر کرنے کا یہ مناسب ترین وقت ہے۔ اس بل کے نفاذ میں مزید تاخیر ہندوستان کی خواتین کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی ہے۔
-
Sonia Gandhi seeks immediate implementation of Women's Reservation Bill, seeks quota for SC, ST, OBC
— ANI Digital (@ani_digital) September 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/7UFPm17GKK#SoniaGandhi #WomensReservationBill #SpecialParliamentSession #OBC pic.twitter.com/qzxuBcZOee
">Sonia Gandhi seeks immediate implementation of Women's Reservation Bill, seeks quota for SC, ST, OBC
— ANI Digital (@ani_digital) September 20, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/7UFPm17GKK#SoniaGandhi #WomensReservationBill #SpecialParliamentSession #OBC pic.twitter.com/qzxuBcZOeeSonia Gandhi seeks immediate implementation of Women's Reservation Bill, seeks quota for SC, ST, OBC
— ANI Digital (@ani_digital) September 20, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/7UFPm17GKK#SoniaGandhi #WomensReservationBill #SpecialParliamentSession #OBC pic.twitter.com/qzxuBcZOee
یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے خواتین ریزرویشن بل کا خیر مقدم کیا
جب ڈی ایم کے لیڈر اور لوک سبھا ایم پی کنی موزی نے خواتین ریزرویشن بل پر بولنا شروع کیا تو ممبران پارلیمنٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ تاہم ارکان پارلیمنٹ جلد ہی خاموش ہوگئے اور پھر کنی موزی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کنیموزی نے کہا، 'میں نے خود ریزرویشن بل لانے کا مسئلہ پارلیمنٹ میں کئی بار اٹھایا ہے۔حکومت کو تمام اسٹیک ہولڈرز، سیاسی جماعتوں کو شامل کرنا ہوگا اور پھر بل لانے سے پہلے اتفاق رائے پیدا بنانا ہوگا۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ کس قسم کا اتفاق رائے ہوا۔ کیا بات چیت ہوئی؟ یہ بل خفیہ طور پر لایا گیا تھا۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ سیشن کیوں بلایا گیا تھا۔
-
#WATCH | Women's Reservation Bill | DMK MP Kanimozhi says, "I myself have raised this issue of bringing the Reservation Bill many times in Parliament. To many of my starred and unstarred questions, the Govt's reply was very consistent. They said that they have to involve all… pic.twitter.com/8gAJzAbopa
— ANI (@ANI) September 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Women's Reservation Bill | DMK MP Kanimozhi says, "I myself have raised this issue of bringing the Reservation Bill many times in Parliament. To many of my starred and unstarred questions, the Govt's reply was very consistent. They said that they have to involve all… pic.twitter.com/8gAJzAbopa
— ANI (@ANI) September 20, 2023#WATCH | Women's Reservation Bill | DMK MP Kanimozhi says, "I myself have raised this issue of bringing the Reservation Bill many times in Parliament. To many of my starred and unstarred questions, the Govt's reply was very consistent. They said that they have to involve all… pic.twitter.com/8gAJzAbopa
— ANI (@ANI) September 20, 2023
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کاکولی گھوش نے خواتین ریزرویشن بل کی حمایت کی۔ٹی ایم سی ایم پی کاکولی گھوش نے خواتین ریزرویشن بل کو لے کر بی جے پی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت درحقیقت خواتین کی بہتری نہیں چاہتی۔ وہ آئندہ انتخابات میں اس کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ کاکولی گھوش نے کہا کہ وہ اس بل کی حمایت کرتی ہیں۔ بی جے پی 16 ریاستوں میں اقتدار میں ہے لیکن وہاں خواتین کو اہمیت نہیں دی گئی۔ لیکن مغربی بنگال میں ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہیں۔ لوک سبھا میں ٹی ایم سی کی 40 فیصد خواتین ممبران ہیں۔ ممتا بنرجی ریاست کی خواتین کو صحت، تعلیم اور انتظامی خدمات کے بارے میں مسلسل آگاہ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عآپ کا خواتین ریزرویشن بل پر اعتراض، بل کو خواتین بیوقوف بناو بل قرار دیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بل کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ اسے متفقہ طور پر پاس کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ناری شکتی وندن ادھینیم بھارت کے جمہوریت کو مزید مضبوط کرے گا۔ پی ایم مودی نے کہا، "ناری نشکتی وندن ادھینیم ہماری جمہوریت کو مزید مضبوط کرے گا۔ میں قوم کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو ناری شکتی وندن ادھینیم کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ میں قوم کی تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس بل کو قانون میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"