ETV Bharat / state

Death Threat to PM مودی، شاہ، نتیش کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں - بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار

پچھم وہار (مشرقی) کے پولیس اہلکار فوری طور پر جائے واقع پر پہنچے جہاں سے یہ کالیں کی گئیں۔ پولیس نے فون کرنے والے کی شناخت سدھیر شرما کے طور پر کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Jun 21, 2023, 10:44 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو بدھ کو ایک شخص کی جانب سے مبینہ طور پر فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

دہلی پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق صبح تقریباً 10.46 بجے ایک پی سی آر کال موصول ہوئی جس میں فون کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر وہ 10 کروڑ روپے ادا نہیں کرتے تو بہار کے وزیر اعلیٰ کو جان سے مار دے گا۔ پولیس نے کال کرنے والے کی لوکیشن دہلی کے نانگلوئی علاقے میں ٹریس کی۔ پھر صبح تقریباً 10.54 بجے اسی شخص نے دو کروڑ روپے نہ دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ تمام کالیں ایک ہی موبائل نمبر سے کی گئیں۔ فون کی لوکیشن پچھم وہار (مشرق) میں تھی۔

پچھم وہار (مشرقی) کے پولیس اہلکار فوری طور پر جائے واقع پر پہنچے جہاں سے یہ کالیں کی گئیں۔ پولیس نے فون کرنے والے کی شناخت سدھیر شرما کے طور پر کی ہے جو مادھی پور علاقہ کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ اس وقت وہاں موجود نہیں تھا۔ اس کا 10 سالہ بیٹا وہاں سے ملا۔

پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران لڑکے نے بتایا کہ اس کا والد شراب پینے کا عادی ہے اور وہ بدھ کی صبح سے شراب پی رہا تھا۔ پولیس ٹیم مسلسل اس شخص کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.