صحت و خاندانی بہبود مرکزی وزیر مملکت اشوینی کمار چوبے نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) کے ٹراما سینٹر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے صحافی ترون سیسودیا کی بے وقت موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
چوبے نے منگل کے روز ٹویٹ کیا کہ "صحافی ترون سیسودیا جی کی بے وقت موت انتہائی افسوسناک اور پریشان کن واقعہ ہے۔ یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مجھے اس واقعے پر سخت رنج ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ میں ان کے اہل خانہ سے قلبی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں"۔
نوجوان صحافی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کے روز ایمس کے ڈائریکٹر کو واقعہ کی باضابطہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس حکم کے بعد ایک اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کو 48 گھنٹے میں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی میں ایمس نیورو سائنس سینٹر کے سربراہ پروفیسر ایم وی پدما سریواستو، پروفیسر آر کے چڈھا، شعبہ نفسیات کے سربراہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر (انتظامیہ) شبھاشیش پانڈا اور فزیکل میڈیسن اور بحالی کے سربراہ ڈاکٹر یوسنگھ شامل ہیں۔
واضح ر ہے کہ ایمس انتظامیہ نے کووڈ -19 کے علاج کے لیے ایمس میں بھرتی 37 سالہ صحافی ترون سیسودیا کی خودکشی کے واقعے پر یہ وضاحت دی تھی کہ نوجوان صحافی ذہنی طور پر پریشانی سے گزر رہے تھے اور اسپتال کے عملہ نے انہیں چھلانگ لگانے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
صحافی ترون سیسودیا کی بے وقت موت المناک: اشوینی کمار چوبے - شبھاشیش پانڈا