ETV Bharat / state

دہلی: انڈیگو کے انجینئیر کی موت

دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اچانک انڈیگو ایئرلائنس کے ایک انجینئیر کی موت ہو گئی، انجینئیر کی شناخت مرلی دھر گڈی کے طور پر ہوئی ہے جو حیدرآباد کا رہنے والا تھا۔

igi airport
دہلی: انڈیگو کے انجینئیر کی موت
author img

By

Published : Mar 22, 2020, 1:43 AM IST

اطلاعات کے مطابق صبح 10:30بجے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ڈائل سکیورٹی کے سینئر افسر کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ٹرمینل 3 پر ایک شخص کی اچانک موت ہو گئی ہے، جس کے بعد فورا ایک ٹیم کو وہاں اس بات کی تصدیق کے لیے بھیجا گیا۔

تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مرلی دھر گڈی انڈیگو ایئرلائنس میں انجینئیر کے عہدے پر تعینات تھے اور وہ اپنے عملہ کے ساتھ جکارتہ میں سرکاری کام سے گئے ہوئے تھے لیکن کورونا وائرس کے سبب ان کو واپس بلا لیا گیا تھا، انہوں نے جہاز سے اترنے کے بعد کورونا وائرس کی اسکریننگ کروائی اور اس کے بعد امیگریشن کلیرنس کے لیے انتظار کر رہے تھے کہ اچانک اسی دوران وہ گر گئے۔

اس حادثہ کی اطلاع فورا ائیرپورٹ میڈیکل ٹیم کو دی گئی، میڈیکل ٹیم نے ان کا معائنہ کیا لیکن جسم میں کوئی حرکت نہیں ہوئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق حرکت قلب بند ہونے سے ان کی موت ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.