ETV Bharat / state

فیروز شاہ کوٹلہ کا نام تبدیل - pavillion

دہلی کے تاریخی اسٹیڈیم فیروز شاہ کوٹلہ کا نام سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کے نام پر رکھ دیا گیا۔ تاہم گراؤنڈ کا نام وراٹ کوہلی کے نام پر ہوگا۔

فیروز شاہ کوٹلہ کا نام ہوا ارن جیٹلی، کوہلی کے نام پر گراؤنڈ
author img

By

Published : Sep 13, 2019, 10:05 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:32 AM IST

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے)نے جمعرات کو جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں منعقد ایک تقریب میں اپنے سابق صدر ارون جیٹلی کی یاد میں فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام بدل کر اب ارون جیٹلی اسٹیڈیم کے نام پر کردیا۔

فیروز شاہ کوٹلہ کا نام ہوا ارن جیٹلی، کوہلی کے نام پر گراؤنڈ
فیروز شاہ کوٹلہ کا نام ہوا ارن جیٹلی، کوہلی کے نام پر گراؤنڈ

ساتھ ہی اس اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کا نام بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی کے نام پر کردیا گیا۔تقریب میں اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔

اس تقریب میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

ڈی ڈی سی اے کے ذریعے اس منقعدہ تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر برائے کھیل کرن ریجیجو، مرکزی وزیر برائے ریل پیوش گوئل، سابق وزیر برائے کھیل راجیہ وردھن راٹھور کے علاوہ کئی دیگر سیاسی ہستی موجود تھے۔

وہیں تقریب بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ اور انتظامیہ کی سی ای او بھی حاضر تھے۔

تقریب میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کے لیے منتخب بھارتی ٹیم کے سبھی اراکین بھی موجود رہے۔ان کے علاوہ کئی سابق کھلاڑیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی جس میں کپل دیو، اجئے جڈیجا، اتل واسن کے نام شامل ہیں۔
اس دوران جیٹلی کے اہل خانہ بھی موجود رہے۔حالانکہ ڈی ڈی سی اے نے 27 اگست کو اس بات کی اطلاع دی تھی کہ اس اسٹیڈیم کا نام بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنئیر رہنماء اور سابق وزیر خزانہ ارن جیٹلی کے نام پر رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ارون جیٹلی بھارتی کرکٹ ایڈمنسٹریٹر کے علاوہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر کا عہدہ سنہ 1999 سے سنہ 2013 تک سنبھالا تھا، جبکہ وہ بی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اور آئی پی ایل آپریشن کونسل کے سابق رکن تھے۔

اس تقریب کے موقع پر ڈی ڈی سی اے کے صدر رجت شرما نے کہا' وہ 13 برس تک ڈی ڈی سے اے کے صدر رہے۔دہلی کے سبھی کرکٹ کھلاڑی جیٹلی جی کو یاد کرتے ہیں، کیونکہ جیٹلی نے سبھی کو ایک اچھا کھلاڑی بننے میں مدد کی ۔جیٹلی کی یادوں کو سنوارنے اور انہیں یاد کرنے کے لیے اس عمل سے اچھا کچھ نہیں ہوسکتا'۔

وہیں اس موقع پر وراٹ نے کہا 'اتنے اونچی سطح پر مجھے اعزاز سے نوازا جائے گا میں نے سوچا نہیں تھا۔میں رجت شرما، بھارتی ٹیم، دہلی کی پرانی اور نئی ٹیموں، بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔میرے بچپن کے کوچ راکیش شرما کا شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.