دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو ایک نوٹس روانہ کر کے دشا روی کے خلاف درج مقدمہ کی ایف آئی آر کاپی فراہم کرنے کی مانگ کی ہے اور ان کی ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے مبینہ طور پر مقامی عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجہ دریافت کی ہے۔ خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو دشا روی کیس کی تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
کسانوں کے احتجاج کی تائید میں احتجاجی ٹول کٹ بنانے کے معاملہ میں ماحولیاتی کارکن دشا روی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر موافق خالصتانی عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔