قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک نوئیڈا این سی آر میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر مختلف اقدامات محکمہ صحت سمیت منفرد تنظیموں کی جانب سے کیے جارہے ہیں۔
اسی ضمن میں 'آشا کارکنان' کی جانب سے 31 مارچ تک دستک مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہاتھ کی صفائی، کے سلسلے میں کارکنان گھر گھر جاکر کورو نا سے بچاؤ، اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ آشا کارکنان نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے عوامی بیداری مہم چلارہی ہیں، جس کے لیے حکومت سے احکامات کے بعد تمام آشا ورکرز کو تربیت دی گئی ہے۔
تربیت کے دوران آشا کارکنوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور اس سے بچاؤ، مزاحمتی اور حفاظتی اقدامات کے تعلق سے مختلف نوعیت کی جانکاری دستیاب کرائی گئی ہیں۔
یہ کارکنان تربیت کے بعد گھر گھر جاکر اور مختلف طریقہ کار کا اہتمام کرکے لوگوں کو کوروناوائرس کے خطرات سے آگاہ کررہی ہیں، تاہم اس کے علاوہ آنگن واڑی کارکنوں کو بھی اس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ لوگوں کو کورونا سے آگاہ کریں۔
ڈسٹرکٹ ملیریا افسر راجیش شرما نے بتایا کہ وبائی امراض کے کنٹرول مہم کے تحت دستک مہم کی شروعات ہوچکی ہے، جو 31 مارچ تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام بلاکز پر کام کرنے والی آشا کارکنان کوروناوائرس سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ اور احتیاط کے بارے میں بھی باخبر کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ آشا کارکنان، نوئیڈا کے ہر گاؤں میں شعوری بیداری کے تحت لوگوں کو بتارہی ہیں کہ وہ اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں، اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔
کھانسی یا چھینک آتے وقت کہنی کو موڑ کر اپنے منہ کو ڈھانپ لیں، آنکھ، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کریں، کیونکہ گندے ہاتھوں سے یہ وائرس آپ کے اندر تک پہنچ سکتے ہیں۔